پاکستانی شیعہ خبریں

وطن کے غیور اور با وفا بیٹے اس ملک کی تباہی اور بربادی پر نظارہ گر نہیں بنیں گے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

allama raja nasir abbas mwmعظمت ولایت کانفرنس حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی ۔
حکمران کمزوری کا مظاہرہ کر ر ہے ہیں دہشتگرد وں کا غلبہ بڑھتا جا رہا ہے ۔
کراچی (پ ر )ان خیالات کا اظہارمجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی وحدت ہاؤس میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا اُن کا تھا کہ کراچی کی سر زمین پر پیروان ولایت کا عظیم اجتماع عظمت ولایت ایک نئی تاریخ رقم کریگا، یہ اجتماع دہشتگردی، لاقانونیت اور مہنگائی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا، سندھ بھر سے لاکھوں فرزندان ولایت غدیری و عزم و حوصلے کے ساتھ عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں بلکل ناکام ہو چکے ہیں، پوری ریاست آہستہ آہستہ دہشتگردوں کے سامنے سرینڈر کرتی چلی جا رہی ہے۔ حکمرانکمزوری کا مظاہرہ کر رہیہیں اور دہشتگرد ان پر غالب آ رہے ہیں، ہم پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہیں اس وطن کے غیور اور با وفا بیٹے اس ملک کی تباہی اور بربادی پر نظارہ گر نہیں بنیں گے، ہم وطن کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو توڑنا جانتے ہیں۔پاکستان کو مسائلستان بنانے کے ذمہ دار ماضی و حال میں بر سر اقتدار سیاسی ومذہبی جماعتیں ہیں، کرپشن ، دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ نے عوام اور معیشت کا گلا گھونٹ ڈالا ہے ، پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں نے ۵ ماہ میں ہی تنگ آچکے ہیں ، ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہے آنے والا حکمران پہلے سے زیادہ ظالم قرار پاتا ہے ،کراچی میں 27 اکتوبر کو منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس پیروان ولایت کا حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
اُنہوں نے پاکستان کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں عوامی تحریک اور امت کی بیداری کے ذریعے اپنے حقوق کو حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں امام خمینی (ر) کے نظام فکر کے تحت ہم بھی سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملت کے حقوق کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آئے روز خودکش دھماکوں میں شہادتیں اس ملک کو اندرونی طور پر کمزور کر رہی ہیں، ہمارے حکمران مزاکرات کیلئے سنجیدہ طالبان کی تلاش میں لگیہوئے ہیں اور دوسری جانب وہ انہیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجتے جا رہے ہیں، دہشتگردی کو ڈرون حملوں اور غلط پالیسی کا نتیجہ قرار دینے والے طالبان کے ہمدرد ان سے پوچھیں کہ تم نے کتنے امریکی ڈرون مار گرائے، کتنے نیٹو فوجی ہلاک کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اورخیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت و طالبان سے ذاتی ہمدردیوں کو قومی وقار اور ملکی سالمیت پر ترجیح دیں کیونکہ ملکی سالمیت میں ہی سیاسی بقاء و سالمیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button