پاکستانی شیعہ خبریں

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود مارا گیا، غیر ملکی خبرایجنسی

hakeem ulla mehsaoodشمالی وزیرستان: میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے میں امریکہ و اسرائیلی اینجنٹ کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود سمیت 5 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں ہونے والے ڈرون حملے میں امریکہ اسرائیل ایجنٹ کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود ہلاک ہوگئے ہیں تاہم حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے مقامی میڈیا سے رابطہ کر کے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی جاسوس طیارے کی جانب سے ڈانڈے درپہ خیل میں حکیم اللہ محسود کے گھر پر دو میزائل داغے گئے۔ ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے گارڈ طارق محسود سمیت 5 افراد کے مارنے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم دیگر افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حملے میں نشانہ بنائے جانے والا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ اس سے قبل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کے دوران ڈرون حملے کئے گئے تو نیٹو سپلائی بند کردی جائے گی۔ انہوں نے طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈرون حملوں کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close