پاکستانی شیعہ خبریں

خان سید عرف خالد سجنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نئے سربراہ مقرر، ذرائع

sjana khan ttpشمالی وزیرستان: حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی شوریٰ نے تنظیم کی سربراہی کے لئے خان سید عرف خالد سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
شیعت نیوزکے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکہ وا سرائیلی ایجنٹ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں تنظیم کے نئے امیر کی تقرری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، تنظیم کی امارت کے لئے امریکہ و اسرائیل ایجنٹ کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ ،کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے سربراہ عمر خالد خراسانی اور حکیم اللہ محسود کے انتہائی قریبی ساتھی خان سید عرف خالد سجنا کے ناموں پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران شوریٰ ارکان نے ملا فضل اللہ اور عمر خالد خراسانی سے ٹیلیفون پر طویل بات کی اور ان کے خیالات جانے، جس کے بعد شوریٰ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کے لئے خان سید عرف خالد سجنا کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ خان سید عرف خالد سجنا کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے وہ حکیم اللہ محسود کے علاوہ ان کے پیشرو بیت اللہ محسود کے بھی انتہائی قریبی ساتھی رہا ہے اور کئی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو حتمی تصور کیا جاتا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close