پاکستانی شیعہ خبریں
سندھ میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہو رہی ہے،علامہ عباس کمیلی
23.11.2009 جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اور ایک بار پھر سازشی عناصر،امریکی ایجنٹ پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف پاک افواج کے آپریشن سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔بوڑھے،بچے اور خواتین کا قتل کون سی تعلیمات کے تحت جائز ہیں۔پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں،
سامراجی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور وہ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خودکش حملے اور فرقہ وارانہ فسادات کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا صوبہ سندھ میں بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں شہید ہونے والے شیعہ عالم مولانا غلام محمد واعظمی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔