پاکستانی شیعہ خبریں

خودکش دھماکے حرام،ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھایا جائے،علماء مشائخ

malik

18.12.2009 ملک بھر کے علماء و مشائخ نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے خودکش حملوں کو حرام اور ڈرون حملے رکوانے اور اسلامی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری میں ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر اور ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے علماء و مشائخ عظام کو ملک میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی،مشترکہ اعلامیہ کی بھی منظوری دی گئی جس میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈرون حملے بند کرانے اور اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے خودکش حملوں اور دھماکوں کی مذمت کی ہے جس پر علما ء کے شکر گزار ہیں،رواں سال بھی محرم الحرام کو گزشتہ سال کی طرح پر امن بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علماء سے کسی فتوے کیلئے مطالبہ نہیں کیا گیا لیکن وہ خود اس بات پر متفق ہیں کہ خودکش حملے حرام ہیں۔کانفرنس میں علماء نے محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button