پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان بھر میں دوسرے روز بھی مراسم عزاداری کی مناسبت سے مجالس عزاء بھرپور جوش و خروش اور عقیدت سے منعقد ہوئیں۔

majlis

کراچی (ش ن ) اسلام آباد،پشاور،کوہاٹ،ہنگو،پاراچنار،لاہور،ملتان،فٰیصل آبادد،سرگودھا،گوجرانوالہ،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ اور کراچی کے علاوہ ملک بھر کے گاؤں دیہاتوں میں مجالس سید الشہدا مام حسین علیہ السلام بھرپور جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منعقد کی گئیں جبکہ مجالس عزاء سے خطاب علامہ تقی ہادی شاہ،علامہ عباس کمیلی،مولانا غلام عباس

رئیسی،علامہ طالب جوہری،مولانا حسن ظفر نقوی،مولانا شہنشاہ نقوی،مولانا جواد ہادی،مولانا ذکی باقری،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ جعفر نقوی،مولانا محمد علی نقوی اور دیگر نے کیا۔ اسلام آباد میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ آج جو ملک میں بد امنی اور دہشت گردی کی فضاء ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بیرونی عناصر ساشوںمیںمصروف عمل ہیں اور مملکت خداد پاکستان کو کمزور کرنے کے در پہ ہیں انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان ماہ محرم الحرام میں نواسہ رسول کا پرسہ دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی استعماری طاقتوں کی سازشوںکو ناکام بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔لاہور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہنشاہ نقوی نے کہاکہ آج ملت جعفریہ متحد اور مظبوط ہے اور مملکت پاکستان میں کسی ملت میں ایسی مثال نہیں پائی جاتی جو ملت جعفریہ اور عزاداران امام حسین علیہ السلام میں پائی جاتی ہے۔کراچی میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تقی شاہ نے کہا کہ آج ہمارا المیہ ہے کہ ہم قرآن سے دور ہو رہے ہیں ہماری نئی نسل قرآن سے دور ہے آج شدت سے اس امر کی ضرورت ہے کہ امت مسلمہ قرآن سے تمسک اختیار کرے اور اہلبیت کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کوانسانیت کی ہدایت کے لئے بھیجا اورمقصد قیام امام حسین علیہ السلام بھی یہی ہے کہ ہر ظالم و جابر،فاسق و فاجراور بے دین حکمران کے خلاف قیام کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج زمانے کو ایک اور قیام حسینی ؑ کی ضرورت ہے۔کراچی میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذکی باقری نے کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جسکو ہمیں پورے کا پورا قبول کرنا ہو گا اس میں اپنی پسند یا من مانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی ظاہری شکست کا سب سے بڑا مسئلہ امت مسلمہ کی اسلامی تعلیمات اور بال خصوص قرآن و اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات سے دوری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج دور حاضر میں ایک مچال ہمارے سامنے ہے کہ جس قوم و ملت نے قرآن و اہلبیت علیھم السلام کی سیرت پر عمل کیا وہ ملت ،ملت ایران ہے کہ جو آج دنیا بھر کی عالمی استعماری طاقتوں سے نبرد آزما ہے اور انقلاب اسلامی انشا ء اللہ قائم و دائم رہے گا اور امریکہ واسرائیل کو بد ترین شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔مولانا غلام عباس رئیسی نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کی اقداروں کو اسلامی اخلاقی اقداروں پر استوار کرتے ہوئے سیرت آئمہ علیھم السلام پر استوار کرنا ہوگا۔علامہ آفتاب حیدر جعفری نے سینٹرل جیل کراچی میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت کا راستہ مشکلات کا راستہ ہے اور حسینیت ؑہی کا راستہ ہمیں ہر مصیبت پر صبر و شکر کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ جیلوںمیں قید مومن جوان سیرت امام زین العابدین علیہ السلام ادا کر رہے ہیں اور اس راہ میں ملت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حسینی جوان اسلام کی عظمت و حمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ در اصل یہی پیام عاشوراو امام حسین علیہ السلام ہے،دریں اثنا علامہ جعفر نقوی نے لانڈھی جیل میں مجلس عزائ،جبکہ علامہ فرقان حیدر عابدی،مولانا محمد علی نقوی،مولانا منور علی نقوی نے مختلف مقامات پر مجالس عزاء سے خطاب کیا اور فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام ،غیبت امام زمانہ عجج فرجہ میں ہماری ذمہ داریاں جیسے عنوانات پر روشنی ڈالی اور فلسفہ عزاداری اور با مقصد عزاداری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے مقصد قیام پر روشنی ڈالی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button