شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے چچا زاد بھائی علامہ کمال حسین الحسینی کے فرزند علی مصطفی کی شہادت پر علمائے کرام اور مذہبی تنظیموں کا اظہار تعزیت اور حکومت سے احتجاج۔
کراچی(ش۔ن)آج صبح کرم ایجنسی میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے چچا زاد بھائی علامہ کمال حسین الحسینی کے فرزند علی مصطفی کی شہادت پرجعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مولانا حسین مسعودی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ امین شہیدی،مولانا حسن ظفر نقوی،شیعہ علما کونسل کےمولانا ناظر عباس، مولانا شہنشاہ نقوی،آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مولانا مرزا یوسف حسین ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش،امامیہ آرگنائزیشن کے مرکزی ناظم ارشد علی نقوی،اصغریہ
آرگنائزیشن کے لطف علی،اصغریہ اسٹوڈنٹس کے علی عباس ،مرکزی تنظیم عزاء کے ثروت رضوی کے علاوہ دیگر مذہبی رہنماءوں نے مذمت کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔جبکہ پاکستان بھر میں مجالس عزاء کے اجتماعات میں علمائے کرام نے شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت کی۔علمائے کرام نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان پارا چنار و کرم ایجنسی میں گذشتہ دو برس سے جارتی دہشت گردانہ کاروائیوں کا فی الفور نوٹس لے اور طالبان دہشت گردوں کا خاتمہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دو سال سے پاراچنار ،پشاور سڑک کی بندش کو فوری طور پر ختم کرایا جائے اور پاراچنار و کرم ایجنسی کی آٹھ لاکھ سے زائد مظلوم عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں۔