پاکستانی شیعہ خبریں

سرحد حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس عزاء پر پابندی۔شیعہ علماء اور نوجوانوں کی گرفتاریاں۔

ashura_crowd-300x199

ڈیرہ اسماعیل خان میں سرحد حکومت اور لوکل انتظامیہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر پابندی لگانے اور جلوس ہائے عزاء کے راستوں کو تبدیل کرنے کے لئے شیعہ علماء پر دباؤ ڈال رہی ہے جبکہ دوسری جانب بڑی تعداد میں شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لا کرایک طرف محرم الحرام میںعزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو سبو تاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہے جبکہ دوسری سمت ملت جعفریہ کے علماء اور نوجوانوں کو گرفتار کر کے اپنی اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔واضح رہے کہ سرحد حکومت نے ایسے

 علمائے کرام اور خطیبوں کو گرفتار کیا ہے کہ جن پر کسی وسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی ۔ دوسری جانب شیعان حیدر کرار ڈیرہ اسماعیل خان کا کہنا ہے کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو قائم رکھنا ہم پر واجب ہے اور ہم اس سلسلہ میں ہر دم تیار ہیں اور اپنی جان ومال سید الشہداء کی عزاداری پر قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ آئی تو ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کریں گے مگر حکومت کی طرف سے روٹ تبدیل کرنے اور مجالس کو محدود کرنے کو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا،انہوں نے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سرحد حکومت کی سازشی کاروائیوں کا نوٹس لے اور گرفتار کئے گئے علماء و شیعہ نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے علماء و جوان رہا نہ کئے گئے تو پھر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی اور قانونی حق ہے اس سے ہمیں دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button