پاکستانی شیعہ خبریں

دنیا بھر میں عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام جوش و خروش سے جاری،پاکستان میں جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری و ساری۔

jaloos

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ انتہائی عقیدت واحترام اور جوش و ولولہ کے ساتھ جاری و ساری،ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروںمیں مجالس عزاء کے ساتھ ساتھ آج محرم الحرام کے چھٹے روزجلوس ہائے عزاء کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔ملک بھر میں ایک اندازے کے مطابق ہزاروں جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے،اسی طرح پاکستان کے شہر کراچی میں بھی جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جوش و خروش اور ولولہ

 سے جاری و ساری ہے آج محرم کے چھٹے روز شہر کراچی میں 500سے زائد چھوٹے بڑے جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے ،جبکہ علم ،تابوت ،جھولہ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام اور زیارات بھی برآمد ہوئیں اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے۔ جلوسوں میں عزادارن امام مظلوم ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ ِوسلم اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو امام مظلوم علیہ السلام کا پرسہ دیا اور ماتم داری و نوحہ خوانی کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button