پاکستانی شیعہ خبریں

محرم کے جلوسوں کو ٹارگٹ بنانا چاہتے تھے،گرفتارخودکش حملہ آور

3236997

میانوالی کے علاقہ کچہ گجرات سے 350 کلو گرام بارود،خودکش جیکٹ،ڈیٹونیٹرز اور گاڑی سمیت گرفتار کیے جانے والے خودکش حملہ آور امان اللہ نے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کی گرفتاری کے وقت گاڑی میں اس کے ہمراہ  مزید پانچ دہشت گرد سجاد اختر سکنہ کلور کوٹ ضلع بھکر، محمد عمران،نادر عبداللہ عرف اسد اللہ،شیر زمان اور قاری عثمان بھی تھے جو پولیس کو دیکھ کر گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے جبکہ وہ اس وقت ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ملزم نے بتایا کہ ہم لوگ ڈی پی او آفس میانوالی،ضلع کچہری میانوالی،دیگر حساس مقامات اور محرم الحرام کی مجالس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button