پاکستانی شیعہ خبریں

یوم عاشور، چھوٹے بڑے شہروں سے ماتمی جلوس نکالے گئے

  

procession1

 ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور شہدائے کربلا کی یاد میں علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر رینجرز، ایلیٹ فورس، پولیس اور فوج کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔   پنجاب کے اضلاع فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، جہلم، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، لیہ، میانوالی اور دیگر شہروں میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ جلوس میں ہزاروں عزادار شریک تھے جو سینہ کوبی اور ماتم کرتے رہے ۔ جلوس روایتی راستوں سے گزر کر مقررہ مقامات پر

 ختم ہوئے۔ ۔ صوبہ سرحد کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنوں، ہری پور، گلگت، کوہاٹ، ہنگو اور دیگر علاقوں میں بھی علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں بھی شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس سے ملحقہ راستوں کو بند کردیا گیا۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی لی گئی۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوئے۔ اندرون سندھ کے اضلاع حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، سانگھڑ، عمر کوٹ، میرپور خاص، مٹیاری، نوشہروفیروز، خیرپور، ٹنڈو محمد خان اور دیگر علاقوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔ ان میں شریک کرنے والے لاکھوں عزادار سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوس کے راستوں پر سبیلیں اور طبی کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔ تمام جلوس پر امن طور پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر ختم ہوئے۔ ادھر بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، ڈیرہ مرادجمالی، صحبت پور، سبی اور گندھا واہ اور دیگر علاقوں میں سخت سیکورٹی میں علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے گزر کر اپنی منزل پر ختم ہوئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button