پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کراچی ۔۔منظم دہشتگردوں نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ مرکزی تنظیم عزا

scan0001

منظم دہشتگردوں نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم عزاء کے رہنما ثروت رضوی اور سلمان مجتبیٰ نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں آٹھ اور نو محرم الحرام کو ہونے والے دھماکے اور عاشورا کے روز پیش آنے والا سانحہ ایک ہی سازش کی کڑی ہیں اور سانحہ کے بعد منظم دہشت گردوں نے مملکت خداد پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا،رہنماؤں کا کہناتھا کہ اگر حکومت ان دونوں واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کاروائی کرتی تو سانحہ

 عاشورا پیش نہیں آتا،ان کا کہناتھا کہ سیکوریٹی اداروں کی نا اہلی ثابت ہو چکی ہے کہ جن کی وجہ سے ملت کو اس عظیم سانحہ کا سامنا کرنا پڑا کہ جس کے نتیجہ میں سینکڑوں بے گناہ زخمی جبکہ درجنوں شہید ہو گئے۔رہنماؤں کا کہناتھا کہ ملت جعفریہ ہمیشہ ہر مظلوم کی حامی رہی ہے اور ہر دور کے ظالم کی مخالف رہی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں تک عزاداران امام حسین علیہ السلام کا تعلق ہے تو عزادار جلوس عزاء میں عزاداری کے لئے آتے ہیں نہ کہ جلاؤ گھراؤ کی منصوبہ بندی کر کے،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جو سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا پر دکھائی گئی ہے وہ انتہائی ناقص معلومات پر مشتمل ہے۔ رہنماؤں نے وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک کمیشن قائم کریں جو اس سانحہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے سانحہ کے ذمہ داران کا تعین کریں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کو کم از کم پچیس لاکھ اور ذخمیوں کو پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں۔ رہنماؤںنے جلوس عزاء میں شہید ہونے والوںکو خراج تحسین پیش کیا اور اسکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جلوس عزاء میں اسکاؤٹس کی خدمات قابل تحسین ہیں کہ جنہوں نے جلوس عزاء کی سیکیوریٹی کے لئے ہر اول دستے کا کردارپیش کیا اور اور اپنی شہادتیں پیش کیں۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کی تمام مذہبی اورسیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ملت جعفریہ کے ساتھ بھرپورتعاون کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button