پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان بھر میں شہادت سید الساجدین امام ذین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزاء نکالے گئے۔

azadari

دنیا بھر کی طرح شہادت امام ذین العابدین علیہ السلام کے موقع پر عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے پاکستان بھر میں مجالس منعقد کیں اور بعد ازاں جلوس عزا بھی برآمد ہوئے،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور،کوئٹہ،ہنگو،پاراچنار،سرگودھا،چکوال،گوجرانوالہ،جہلم،لاہور،اٹک،خانیوال،ملتان،ڈیرہ غازی خان،ڈیرہ اسماعیل خان،بہاول پور،رحیم یار خان،سکھر،خیر پور،نواب شاہ،لاڑکانہ،دادو،حیدرآباد اور کراچی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے تمام شہروں اور دیہاتوں میں شہادت امام ذین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے پچیس محرم الحرام کو مجالس عزاء برپا کی گئیں جبکہ بعد از مجالس

 جلوس عزاء بھی نکالے گئے ،ملک بھر میں لاکھوں عزاداران سید الشہداء علیہ السلام نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امام حسین علیہ السلام کو ان کے فرزند کا پرسہ دیا ،عزداران سید الشہداء علیہ السلام نے جلوس عزاء میں نوحہ خوانی کی اور سینہ زنی کی جبکہ جلوس عزاء میں تابوت بیمار کربلا سید سجاد علیہ السلام اور علم حضرت عباس کی شبہیہ اور دیگر زیارتیں بھی نکالی گئیں۔جلوس عزاء میں مختلف ماتمی انجمنوں اور فلاحی اداروں کی جانب سے عزاداروں کے لئے سبیلوںکا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ پیرا میڈیکل سے تعلق رکھنے والے اداروں نے ابتدائی طبی امداد کے لئے اپنے کیمپس بھی لگا رکھے تھے۔ پچیس محرم الحرام کی مناسبت سے ملک بھر میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزاء میں سیکو ریٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے تا کہ عزاداران سید الشہدا ء علیہ السلام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی نا خوش گوار واقعہ پیش نہ آئے اس موقع پر ملک بھر میں پولیس اور رینجرز کے علاوہ شیعہ اسکاؤٹس گروپس نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button