پاکستانی شیعہ خبریں
چہلم امام حسین علیہ السلام میں کفن پہن کر شریک ہوں گے۔ملت جعفریہ پاکستان کا عزم
ملت جعفریہ کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں ،ان خیالات کا اظہار ملت جعفریہ پاکستان کی تنظیموں کے رہنماؤں نے بشمول جعفریہ الائنس پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،مجلس وحدت مسلمین
،امامیہ آرگنائزیشن،مرکزی تنظیم عزا،ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ اور مجلس ذاکرین امامیہ سمیت شیعہ اداروں نے اپنی میٹنگ میں کیا۔شرکائے اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کی جانب سے عزداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے اور عزاداری سید الشہدا جو اسلام کی شہہ رگ ہے اس کی حفاظت اور شہدائے عاشور سے تجدید عہد کے لئے ملت جعفریہ چپلم (اربعین)امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں کفن پہن کر شریک ہوں گے۔