پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی میں شیعہ علماء کونسل کا سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرہ،چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاجی مظاہر کیا گیا۔مظاہرے میں علماء کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے صدر علامہ سید علی محمد نقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ یوم عاشورہ کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود واقعے کے حقائق سامنے نہیں آ سکے ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس معاملے پر سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کیا جائے