ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری رہا تو ملک گیر تحریک چلائیں گے۔
اسلام آباد:مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر شیرازی ، مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد اصغر عسکری ، مرکزی سیکرٹری امور جوانان مولانا اعجاز حسین بہشتی اور ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل مولانا عابد حسین بہشتی شامل تھے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے
مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں یوم عاشور پر نصب شدہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں قریب 50مومنین شہید ہوئے تھے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں اور تاحال اسپتالوں میں داخل ہیں ۔اشیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے کہا کہ اب تو واضح ہو گیا ہے کہ دھماکہ نصب شدہ تھا اور حکومت بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانحہ عاشور کو سرد خانے کی نظر کرنا چاہتی ہے جس پر ملت جعفریہ شدید مذمت کا اظہار کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ عاشور کی روائتی تحقیقات کی بجائے اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ عاشور کے فوراً بعد ہی سانحہ بولٹن مارکیٹ ایک ہی سازش کا حصہ ہیں اور اس سازش کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ فقط سیاسی تقاضہ کے لئے شیعہ افراد ہی کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر حکومت سے سانحہ عاشور کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا گیا اور بے گناہ شیعہ نو جوانوںکو رہا نہ کیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین ملک گیر تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔اس ضمن میں6 فروری کو لاہور میں شوریٰ عالی و مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جہاں اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔اس وقت تک اکثر صوبائی صدرمقامات پر چہلم شہدائے کراچی و مظفرآبادمنائے جائیں گے او ان میں عوامی تحریک کےلئے زمینہ سازی کی جائے گی۔لاہور میں 7فروری کو کربلاء گامے شاہ میں پنجاب کی سطح کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوگا جس میں تمام صوبوں سے اہم شخصیات و مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔رہنماؤں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں کسی بھی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ بیرونی مداخلت کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کو امریکی پنجوں سے آزاد کرائے۔