پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ چہلم: دوملزمان کے خاکے جاری

terrorisit

سانحہ چہلم کے دو ملزمان کے خاکے جاری کردیئے گئے ہیںشیعت نیوز کے مطابق عینی شاہدین کی مدد سے تیار کئے گئے دو ملزمان کے خاکے جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ روز اربعین امام حسین علیہ السلام شاہراہ فیصل پر نرسری بس اسٹاپ اور جناح اسپتال میں بم دھماکے میں چونتیس افرادشہید ہوئے تھے۔دونوں ملزمان جناح اسپتال اور نرسری اسٹاپ پر ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔پولیس کی تحقیقات اور عینی شاہدین کے مطابق روز اربعین امام حسین علیہ السلام شاہراہ فیصل پر نرسری کے اسٹاپ پر عزاداران امام حسین علیہ

 السلام کی بس پر بم حملے سے قبل دیکھا گیا تھا،یاد رہے کہ نرسری بم دھماکہ میں چودہ عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تھے،جبکہ درجنوں شدید ذخمی ہو گئے تھے۔

 

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن غلام قادر تھیبو کے مطابق دو ملزمان کے خاکے عینی شاہدین کی فراہم کردہ معلومات کو سامنے رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ نرسری بم دھماکے میں ملوث ملزم کا خاکہ دو عینی شاہدین جبکہ جناح اسپتال میں دھماکے کے مبینہ دہشت گرد کے خاکے میں تین افراد کی مدد حاصل کی گئی۔غلام قادر تھیبو نے کہا کہ دونوں دھماکے خودکش نہیں تھے اور دھماکہ خیز مواد ایک جیسا تھا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کریں۔ان ملزمان کو گرفتار کرانے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button