ملت جعفریہ کے لئے ''تعمیر ملت فنڈ ''کا قیام
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملت جعفریہ پاکستان کے لئے ”تعمیر ملت فنڈ” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نادر عباس نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ”تعمیر ملت فنڈ ”کا قیام ملت جعفریہ پاکستان کے مستقبل میں ایک اہم ستون کی حیثیت اختیار کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے علمائے کرام اور ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ مرکزی سطح پر ملت کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لئے ”تعمیر ملت فنڈ ”قائم کیا جائے۔نادر عباس نے اس فنڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمع ہونے والے فنڈ سے ملت کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم،شہداء کے خاندانوں کی کفالت،تبلیغ دین،ذرائع ابلاغ ،تحفظ عزاداری سمیت کئی اہم پراجیکٹ پر کام کیا جائے گا۔انہوں نے ملت جعفریہ پاکستان سے اپیل کی کہ ”تعمیر ملت فنڈ”میں اپنے عطیات جمع کروائیں ،انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی آن لائن بینک الفلاح میں عطیات جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔