دنیا بھر سے لاکھوں زائرین روضہ اقدس امام حسن عسکری علیہ السلام پر پہنچنا شروع
دنیا بھر میں بشمول پاکستان، ہندوستان، ایران، عراق، لبنان، شام، مصر، نائجیریا، ترکی، یمن اور کئی ممالک میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ،شیعت نیوز کے نامئندے کی رپورٹ کے مطابق امامت کے گیارھویں آفتاب فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
کی شہادت کے ایام شروع ہوتے ہی مجالس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جوش وخروش اور انتہائی عقیدت واحترام سے شروع ہو گیا ہے جبکہ روضہ اقدس امام حسن عسکری علیہ السلام پر دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جہاں پر وہ آٹھ ربیع الاول بروز منگل کو مرزاسم عزاداری انجام دیں گے۔جبکہ آج شب یعنی آٹھویں رات کو دنیا بھر میں تمام مساجد اور امام بارگاہوںمیں شب بیداری عزاداری کی محافل منعقد کی جائیں گی جہاں عاشقان امام حسن عسکری علیہ السلام ،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ کے فرزند کا پرسہ دیں گے اور سینہ زنی و نوحہ خوانی کریں گے،واضح رہے کہ آٹھ ربیع الاول کو دنیا بھر میں چپ تازیہ کے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔