پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:نشتر پارک سے نکالا جانے والا چپ تعزیئے کا جلوس اختتام پذیر ہو گیا.

shiite_chuptazia_procession-234x300

نشتر پارک میں چپ تعزیئے کی مرکزی مجلس اختتام پزیر ہوگئی ۔نشتر پارک میں ہونے والی مرکزی مجلس کے اختتام کے بعد ایام عزا کا آخری جلوس عزا ایم اے جناح روڈ کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور بم ڈسپوزل اسکواڈنے جلوس کے راستوں کی چیکنگ کی۔جلو س کی نگرانی بو تراب اسکاؤ ٹس نے کی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق نشتر پارک سے برآمد ہونے والا چپ تعزیے کا جلوس مقررہ راستے سے ہوتا ہوا موسی لین کی امام بارگاہ نور باغ میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے ۔جلوس کے مقررہ راستوں پر دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔ اس کے علاوہ اندرون سندھ بھی مختلف علاقوں سے آٹھ ربیع الاول کے چپ تعزیہ کے الواداعی جلوس برآمد ہوئے، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ہالہ، بھٹ شاہ سے اسیران شام کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسوں کی گزرگاہوں اور داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف راستوں پر خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ آج آٹھ ربیع الاول کو شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا قصر مصیب رضویہ سے نکالا جا رہا ہے جس میں شہر بھر سے لاکھوں کی تعداد میں خواتین ،بچے،جوان اور علماء کی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے دوسری جانب شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے کراچی کے علاقے جعفر طیار میں بھی جلوس عزا نکالا جا رہاہے جو کہ مسجد امامیہ سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد امامیہ میں ہی اختتام پذیر ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button