عید زہرا (س) اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ!دنیا بھر میں جشن اور محافل میلاد کا سلسلہ جاری
دنیا بھر میں با لخصوص پاکستان، ایران، عراق، ہندوستان، افغانستان، سعودی عرب، شام، لبنان، مصر، آذر بائیجان، نائجیریا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نو ربیع الاول کو دو اہم مناسبتوں عید زہرا (س)اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ کی مناسبت کے پر مسرت موقع پر جشن کا سماں ہے جبکہ محافل میلاد کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بالخصوص کراچی شہر میں عید زہرا (س)اور تاج پوشی امام مہدی عج فرجہ انتہائی جوش وجذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ،اس حوالے سے شہر بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل میلاد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں اس موقع پر تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں ایک جشن کا سماں ہے جہاں ہزاروں عاشقین امام زمانہ عج فرجہ ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی شہر میں محرم اور صفر کے مہینوں میں عزاداری کے جلوسوں پر ہونے والے پانچ بم دھماکوں اوران کے نتیجہ میں 75بے گناہ لوگوںکی جانوں کے زیاں کے با وجود کراچی کے شہری عید زہرا(س)اور تاج پوشی امام زمانہ عج فرجہ کے پر مسرت موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں چراغاں کر رہے ہیں اور محافل میلاد کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں ۔