کوہاٹ: لشکر جھنگوی کے معروف وہابی دہشت گرد ماما روفا، کرنل طوفان اور عظیم معاویہ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک۔
گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں ایک آپریشن کے دورآن 34 شدت پسند ہلاک کر دییے گئے جن یں سے تین افراد کی شناخت عبدالروف بلوچ عرف ماما روفا، عبداللطیف عرف کرنل طوفان اورعظیم معاویہ کے طور پر کر لی گی ہے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق, یہ تینوں معروف دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مومنین پر خودکش حملوں کے ماسٹر مائینڈ تصور کیے جاتے تھے اس کے علاوہ بھکر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیعہ رکن قومی اسمبلی رشید نوانی پر ہونے والے خود کش حملوں میں بھی یہی گروپ ملوث تھا۔ سکیورٹی فورسز درہ آدم خیل اور کوہاٹ ایف آر میں طا لبا ن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماما روفا، کرنل طوفان اور عظیم معاویہ کی ہلاکت کے بعد دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک اگرچہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے لیکن پھر بھی ابھی بھی بعض ایسے عناصر موجود ہیں جو دوبارہ نیٹ ورک تشکیل دے سکتے ہیں۔ لوگوں کا عرصے سے مطالبہ رہا ہے کہ امن قائم کرنے کے لئے کالعدم تنظیم کے سر پرست خلیفہ عبدالقیوم کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حقیقی امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
Courtesy:- Shia Center