پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی جی خان:۔ چوٹی زرین کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ ایک شہید تین زخمی

shiite_d_g_khan

چوٹی زیرین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے چوٹی زرین کے معروف شیعہ سماجی کارکن نسیم عباس کو شہید کر دیا گیا جبکہ اُن کے والد اور عزیز شدید زخمی۔ نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد حافظ عبداللہ اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے نسیم عباس پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے نسیم عباس موقع پر ہی شہید ہو گیے جبکہ اُن کے والد زوار حاجی غلام رسول اور عزیز مطلوب حسین شدید زخمی ہو گیے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔

 

 

کالعدم  سپاہ صحابہ نہ صرف جنوبی پنجاب میں بلکہ پورے پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دوسرے فرقوں کے متعلق نفرت انگیز لٹریچر پھیلایا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت کی زیر سر پرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ نے اہلسنت والجماعت کے پلیٹ فارم کے تحت اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرنا شروع کر دیا ہے۔ پورے ملک بالخصوص پنجاب میں غلامان صحابہ کےنام سے رجسٹریشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس ساری صورتحال میں حکومتی ادارے، ایجنسیز بالکل خاموش اور لا تعلق نظر آ رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button