گرفتار شیعہ نوجوان بے گناہ ثابت ہوئے،رہا کر دئیے گئے
کراچی میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے ملت جعفریہ کے بے گناہ جوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گرفتار ہونے والے شیعہ نوجوانوں کی بے گنائی ثابت ہو گئی ہے اور انہیںرہا کردیا گیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جمعہ کے روز سے جاری پولیش آپریشن میںکراچی کے مختلف علاقوں سے بے گناہ شیع نوجوانوں کو جن میں مصطفیٰ کرمانی،عباس عاشور،صمد،کلیم رضا ،حسن مہدی اور قاسم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ،آج پانچ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بے
گنائی ثابت ہونے پر رہا کر دیا گیا یے جبکہ ایک بے گناہ شیعہ نوجوان قاسم ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔واضح رہے کہ کراچی سے گرفتار کئے جانے والے بے گناہ نوجوانوں پر کسی قسم کا جرم ثابے نہ ہونے کی صورت میں رہا کر دیا گیا ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان مملکت پاکستان کے استحکام کے لئے سر گرم عمل ہے اور مملکت خدادادپاکستان میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری میں ملوث نہیں ہے