پاکستانی شیعہ خبریں
اعظم طارق قتل کیس ۔۔شیعہ نوجوان رانا مدثر اور محمد علی خواجہ باعزت بری۔
اعظم طارق قتل کیس میں تین سالوں سے جیل میں بند رانا مدثر اور محمد علی خواجہ کو راولپنڈی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا ۔شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق اعظم طارق کا قتل چھ اکتوبردو ہزار تین کو ہوا تھا جبکہ رانا مدثر اور محمد علی خواجہ کو جنوری و ہزار سات یعنی پانچ سال بعد بغیر کسی ثبو ت کے گرفتار کر لیا تھا
۔ دونوں بے گناہ افراد کا کیس وکیل الیاس صدیقی ایڈوکیٹ، مزمل خان ایڈوکیٹ اور ذوالفقارنقوی ایڈوکیٹ نے عدالت میں لڑا ا ور بالآخربیس مارچ دو ہزار دس کو جسٹس محمد اکرم اعوان نے رانا مدثر اور محمد علی خواجہ کو بے گناہ ثابت ہونے پر باعزت بری کر دیا ۔