پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے میں گیارہ افراد شہید

shiite_breaking_news (1)کوئٹہ میں سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں دس سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ کاظمی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنما کے فرزند ارشد زیدی بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں ۔

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جمعہ کی صبح کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور طالبان دہشت گردوں نے کوئٹہ میں واقع منان چوک پر فائرنگ کر کے شیعہ کانفرنس بلوچستان کے رہنما اشرف زیدی کے بیٹے اور مقامی بینکار ارشد زیدی

 کو شہید کر دیا،جن کو فائرنگ کے بعد مقامی اسپتال لایا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ،شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہید ارشد زیدی کو ذخمی حالت میں جب سول اسپتال لایا گیا تو شیعہ عمائدین،پولیس اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد اسپتال میں جمع ہو گئی اور پھر اچانک خود کش بمبار کی جانب سے خود کش دھماکے کے نتیجہ میں موقع پر موجود دس سے زائد افراد شہیدہوگئے جن میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ کاظمی ،مقامی شیعہ رہنما کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

 

دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پولیس نے فوری طور پر کوئٹہ میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ،ڈی آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ تقریباً پندرہ کلو وزنی تھا جبکہ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا،ڈی آئی جی پولیس نے واقعہ میںدس سے زائد افراد کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پینتیس افراد ذخمی ہیں۔

واضح رہے کہ شہید ارشد زیدی کی شہادت بلوچستان اور کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا حصہ ہے جس میں اب تک سینکڑوں شیعہ عمائدین شہید ہو چکے ہیں جبکہ ناہل انتظامیہ اور حکومت کسی بھی بڑے دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button