پاکستانی شیعہ خبریں

لاڑکانہ:یذیدی دہشت گردوں کا شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملہ،دو ذخمی

shiite_breaking_newsصوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں آج صبح کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے یذیدی دہشت گردوں نے معروف شیعہ عالم دین مولانا ریاض حسین الحسینی پر قاتلانہ حملہ کیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ریاض حسین الحسینی پر کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ نے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجہ میں علامہ ریاض حسینی بال بال بچ گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو راہگیر شدید ذخمی ہوئے ،ذخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ،واضح رہے کہ علامہ ریاض حسین الحسینی جو کہ ایک معروف شیعہ عالم دین بھی ہیں اور شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے نائب صدر بھی ہیں ،یہ بات بھی یاد رہے کہ ماضی میں بھی یذیدی دہشت گردوں کی جانب سے علامہ ریاض حسین الحسینی پر دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں جبکہ یہ تیسری مرتبہ ہوا ہے،دوسری جانب حکومت سندھ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرکوبی میں تاحال ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے دن دیہاڑے یہ دہشت گرد علمائے کرام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button