پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں مردہ باد امریکہ ریلی۔

shiite_iso_protest1آئی ایس او جامعہ کراچی کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف الحسینی کے فرمان پر مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور ریلی نکالی گئی۔
جامعہ کراچی کے تحت ایک احتجاجی مردہ باد امریکہ و اسرائیل نامنظور ریلی نکالی گئی جو ایڈمن بلاک سے ہوتے ہوئے سلور جوبلی گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی جس میں جامعہ کراچی کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کرکے امریکہ و اسرائیل سے نفرت کا اظہار کا کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکڑٹری صلاح الدین نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اسرائیلی ریاست غیر قانونی طور پر وجود میں آئی ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور آج تمام مسلمانوں کے مسائل اِسی ناجائیز ریاست کی مرہون منت ہے اور ہمیں اِس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیئے۔جامعہ کراچی کے صدر فیاض نے کہ گزشتہ رات شہید ہونے والے ڈاکٹر عباس حیدر کی ٹارگٹ کلنگ پر مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ شرکاء ریلی امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگاکر اپنی نفرت کا اظہار کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button