پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

MWMمجلس وحد ت مسلمین پاکستان کی 12رُکنی مرکزی کابینہ اعلان،تنظیم کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی ہوںگے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ مرکزی دفتر العارف ہاؤس اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے تنظیمی عمائدین اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل مشاروت کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنی 12 رُکنی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا  جن میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری تربیت علامہ سید حسنین گردیزی، سیکرٹری شعبہ خواتین علامہ سید مظہر حسین کاظمی، سیکرٹری تنظیم سازی علامہ شبیر حسین بخاری،  سیکرٹری تبلیغات علامہ ابوزر مہدوی، سیکرٹری سیاسیات شوکت علی شیرازی، سیکرٹری مالیات سرفراز حسینی ، سیکرٹری روابط نثار علی فیضی، سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی ، سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری امور جوانان مولانا اعجاز حسین بہشتی شامل ہیں جبکہ تنظیم کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی آف کراچی کو بنادیا گیا۔ اجلاس میںبلوچستان میں جاری دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مستونگ میں فرقہ پرست دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیعہ عمائدین کی بغیر غسل و کفن تدفین پر شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اس عمل کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ عرض پاک پر جاری بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیں اور بلوچستان میں بسنے والے شیعہ فرقے کے پیروکاروں کو حکومت تحفظ فراہم کرے ۔ 23 مئی بروز اتوار کوئٹہ کے شہداء کا چہلم بلوچستان کی سطح پر منایا جائے گا اور مرکزی اجتماع نچاری امام بارگاہ علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے علماء شریک ہوں گے اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل کا اعلا ن کریں گے ۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button