پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی :وہابی دہشت گردوں نے دو شیعہ نوجوانوں کو شہید کر دیا

Breaking_News_72کراچی۔کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے یذید ی دہشت گردوں نے جمعرات علی الصبح کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کا افائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کے علاقے بھکر گوٹھ ابو الحسن اصفہانی روڈ(عباس ٹاؤن)میں دو شیعہ نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 3:30بجے مسلح دہشت گردوں نے دو شیعہ نوجوانوں 26سالہ ناصر حسین اور 27سالہ راشد کو اُس وقت سفاکانہ طریقے سے شہید کر دیا جب کہ وہ اپنے گھر جا رہے تھے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھکر گوٹھ کے علاقے میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ علاقہ اب طالبان چوک کے نام سے بھی مشہور ہو چکا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 26سالہ ناصر حسین بھکر گوٹھ میں موجود امام بارگاہ ولی العصر (عج)میںنگراںتھے جبکہ اس حوالے سے کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے یذیدی دہشتگردوں نے انہیںپہلے بھی یہ کام چھوڑ دینے کے لئے دھمکیاں دے رکھی تھیں،اور ناصر حسین نے ان دھمکیوں کے حوالے سے مقامی پولیس کو بھی مطلع کر رکھا تھا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ،رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد جماعت سے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہا پسند لسانی جماعت سے بھی بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ شہید ہونے والے دونوں شیعہ نوجوان ناصر حسین اور راشد جمعرات کی صبح شہادت بی بی فاطمۃ الزہرا (س)کی مناسبت سے منعقدہ ایک مجلس عزاء سے شرکت کے بعد واپس بھکر گوٹھ اپنے گھر کے لئے جا رہے تھے جہاں پر کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے یذیدی دہشت گردوں نے ان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کو شہید کر دیا۔جبکہ ان کے جسموں پر گولیوںکے نشانات کے علاوہ چاقو سے بھی وار کئے گئے تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کراچی میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے دہشت گرد وں نے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین،بزرگوں ،اور اہم شخصیات سمیت ڈاکٹرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
شہید ناصر حسین کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز ظہرین جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن میں ادا کر دی گئی جہاں شہر بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں عزادارن سید الشہدا امام حسین علیہ السلام نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازں شہید کے جسد خاکی کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
دوسری جانب سانحہ عاشورا اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد سے اب تک شہر کراچی میں درجنوں افراد کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت تاحال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین سمیت تمام واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button