پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ : شیعہ ڈاکٹر قمر حسین ٹارگٹ کلنگ میں شہید۔

doctorکوئٹہ میں سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سول ہسپتال کے پیٹھا لوجسٹ شہید جبکہ ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید ڈاکٹر قمر حسین اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے کہ سرکی روڈ پر بڑیچ مارکٹ کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں ڈاکٹر قمر حسین موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی مرتضی شدید زخمی ہوگیا، بعد میں شہید ڈاکٹر قمر حسین کی لاش اور انکے ساتھی مرتضی کو سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔ ڈاکٹر قمر حسین سول ہسپتال میں پیٹھا لوجسٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے قتل کی واردات ٹاگٹ کلنگ کاشاخسانہ دکھائی دیتی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں ملتِ جعفریہ کے خلاف جاری ٹارگٹ کلنگ پر 23مئی کو ناچاری امام بارگاہ میں کفن پوش اجتماع اور اُس کے بعد ریلی نکالی جائیگی۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کایہ واقع کوئٹہ بلوچستان میں شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button