پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی۔ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ۔۔شیعہ بزرگ سید ایوب حیدر شہید
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیر کی دوپہر 12بجے پیٹرول پمپ کے نزدیک کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں نے68سالہ شیعہ بزرگ سید ایوب حیدر نقوی ولد سید ابراھیم حیدر نقوی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے یزیدی (ناصبی)دہشت گردوں نے معروف شیعہ رائٹر اور شیعہ تبلیغاتی ادارے اسماء پبلیکیشنز کے سرپرست 68سالہ سید ایوب حیدر نقوی کو ناظم آبادپیٹرول پمپ کے نزدیک فائرنگ کر کے شہید کر دیا،ابتدائی معلومات کے مطابق شہید کوابتدائی طبی امداد کے لئے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 68سالہ شیعہ بزرگ سید ایوب نقوی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے ،واضح رہے کہ شہید ایوب نقوی کے سر میں دو گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے اور دار فانی سے کوچ کر گئے۔
شہید سید ایوب نقوی(68سالہ)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے رہائشی تھے اور جامعہ مسجد نور ایمان ناظم آباد میں دینی کتب کا اسٹال سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کئی دینی کتب کے مصنف بھی تھے ،آپ نے اپنے سوگواران میںدو بچوں سمیت ایک بیوہ کو چھوڑا ہے ۔
شہید ایوب نقوی کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین امام بار گاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی فیز۔١میں ادا کی جائے گی جبکہ شہید کے جسد خاکی کو سپر ہائی وے پر قائم وادیئ حسین (ع)قبرستان لے جایا جائے گا ،واضح رہے کہ شہید کے جسد خاکی کو غسل و کفن کے لئے امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بات یاد رہے کہ شہر کراچی میںیکم جون سے جاری شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں اب تک آصف رضا ،ڈاکٹر حسن حیدر،شہزاد رضا،نصیر جعفری،علی رضا اور ایوب نقوی سمیت ۶ سے زائد شیعہ افراد کالعدم دہشت گرد گروہوںسپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی کے ناصبی اور یذیدی درندوں کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں اور لقمہ اجل بن چکے ہیں،جبکہ دوسری جانب حکومت سندھ ان کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے ،جو کہ غیر ملکی آقاؤں کی ایماء پر ملت جعفریہ پاکستان کی نسل کشی میں مصروف عمل ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے ناصبی درندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے مگر 14جون کی صبح کو ہونے والی دہشت گردی کے نتیجہ میں ایوب نقوی کی شہادت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکومت سندھ تاحال صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب ملت جعفریہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے یذیدی اور ناصبی درندوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ۔
کراچی میں ہونے والی شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پر ملت جعفریہ میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے اور ملت جعفریہ حکومت سے سراپا احتجاج ہے کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے ناصبی دہشت گردوں کو کہ جو دن دیہاڑے معصوم اور نہتے شیعہ عمائدین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر ملک و ملت کو نقصان پہنچا رہے ہیں جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ورنہ ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہو گی