پاکستانی شیعہ خبریں

ناصبی دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائی۔ ایک اور شیعہ نوجوان شہید

Shaheed_Rizwanکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک ناصبی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور بے گناہ شیعہ نوجوان کو شہید کردیا۔

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رضوان حسین کو دو منٹ چورنگی کے نزدیک

 مدینہ کالونی کے بس اسٹاپ پر اجمیر نگری پولیس اسٹیشن کو حدود میں سیکٹر ۵ڈی نیو کراچی پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

 

شہید رضوان حسین کا تعلق ابو الحسن اسکاؤٹ سے تھا شہید رضوان حسین کی عمر 24 سال تھی اور آپ کے والد کا نام انصار حسین ہے ۔رضوان حسین گھر واپس آرہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر فائرنگ کردی ۔جہاں سے ان کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں پر آپ کی شہادت واقع ہوئی اور میت کو مسجد خیر العمل سادات کالونی  فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں لایا گیا ہے ۔شہید کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button