پاکستانی شیعہ خبریں
وحدت ملت کنونشن پاکستان کے استحکام کا باعث بنے گا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ یکم اگست کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا وحدت ملت کنونشن اور استحکام پاکستان ریلی پاکستان کی سلا متی اور مضبوطی کا باعث بنے گا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر عباس نے مرکزی دفتر العارف ہاؤس میں وحدت ملت کنونشن و استحکام پاکستان ریلی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ، مرکزی سیکرٹری امور جوانان مولانا اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سیکرٹری مالیات سرفراز حسنی حسینی ، سیکرٹری روابط نثار فیضی ، سیکرٹری شماریات سید فرحان حیدر زیدی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر عادل حسین بنگش شامل تھے۔ اجلاس میں کنونش کے اہداف ، رابطہ مہم و دعوتی عمل کا جائزہ لیاگیا ، متوقع شرکت ، انتظامی کمیٹیاں ، نشرواشاعت اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ کنونشن ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور نا امنیت خصوصاً ٹارگٹ کلنگ و خودکش حملو ں میں ملوث افراد اور اُن کے آلہ کاروں کے خلاف ، ملک کی سلامتی ، اور غیر ملکی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خلاف ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونش میں کم و پیش ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے اور قائد شہید علامہ عارف حسینی ؒ کی برسی کے موقع پر اُن سے تجدید عہد کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس کنونشن میں علماء کرام ، سیاسی شخصیات ، مدارس ، تنظیموں اور زعماء کو دعوت دی جائے گی ۔ یار رہے کہ کنونشن کی دوسر ی نشت میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی اور آخر میں مرکزی قائدین کے قیادت میں استحکام پاکستان ریلی نکالی جائے گی