پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستان:شہادت امام موسیٰ کاظم (ع)،ملک بھر میں عزاداری

ملک بھر میں لاکھوں عزادارن امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء اور عزاداری کے خصوصی پروگرامات منعقد کئے جبکہ مجالس عزاء میں علمائے کرام اور خطبائے عظام نے سیرت امام موسیٰ کاظم (ع)اور آپ (ع)کی عملی جد جہد سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی،ان موقع جات پر ملک بھر میں لاکھوں عزاداران امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور شہزادیئ کونین جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کو آپ کے لعل کا پرسہ دیا اور عزداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام برپا کی۔
واضح رہے کہ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام شیعیان اہل بیت (ع)کے ساتوں امام ہیں آپ (ع)کو عباسی خلیفہ ہارون الرشید (ملعون)نے 183ہجری میں جمعہ کے روز زہر دے کر شہید کر دیا تھا جبکہ ایک طویل عرصے سے آپ علیہ السلام کو زندان میں پابند سلاسل کر کھا تھا۔