پاکستانی شیعہ خبریں
متحدہ قومی موومنٹ کے شیعہ رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر اپنے محافظ سمیت جاں بحق

واقعے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد علاقوں کی مارکٹیوں کو بند کروا دیا گیا۔ دوسری جانب شہر میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث رینجرز اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں گاڑیاں بھی نذر آتش کی گئیں ۔ حیدر رضا کی میت کو پورسٹ مارٹم کے بعد امام بارگاہ باب العلم منتقل کر دیا گیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،جنرل سیکریٹری محمد مہدی و دیگر رہنماؤں نے متحدہ قومی موؤمنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر کی علمناک شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مصلحت کا لبادہ اُتار کر کالعدم مذہبی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کراچی میں آپریشن کرے اور دہشت گروں اور اُن کے سر پرستوں کوجلد سے جلد گرفتار کرکے پھانسی دے ۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب نمائندے رضا حیدر کی دن دھاڑے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ اس بات کا مہ بولتا ثبوت ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک کو دہشت گردوں نے یر غمال بنا رکھا ہے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں اب کوئی بھی شخص حد تک کے عوام کے منتخب نمائندے بھی محفوظ نہیں ۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کے اگر حکومت سانحہ نشتر پارک ،سانحہ عاشورہ،سانحہ اربعین اور داتا دربار میں ملوث دہشت گروں کو گرفتار کر لیتی اور ان کے پشت پہانی کرنے والے عوامل کو سامنے لے آتی تو اس طرح کے واقیات نہیں ہوتے ۔
اُنہوں نے رضا حیدر کی شہدات پر اہل خانہ اور متحدہ قومی موؤمنٹ کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا اور کراچی کے شہریوں سے اپیل کی کے وہ اپنے اتحاد کے زریعہ دہشت گردوں کی عدم استحکام کی سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔