پاکستانی شیعہ خبریں
شہید قائد کی بائیسویں برسی،شہر بھر میں مجالس اور سیمینار منعقد ہوں گے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام آج بروز 5اگست قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ شہید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی 22ویں برسی کی مناسبت سے شہر بھر میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا جائے گا،مجالس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ
مسجد سامرہ نیو رضویہ،جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد،مسجد و امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد،مسجد خیر العمل انچولی،مسجد شاہ کربلا رضویہ،جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن،مرکزی مسجد جعفر طیارملیر،مسجد حسینی برف خانہ ملیر،جامع مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس بابر مارکیٹ لانڈھی،مسجد و امام بارگاہ گلشن معمار،جامع مسجد امامیہ ڈرگ روڈ او ر دیگر مساجد میں کیا جائے گا،شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی22ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجالس ترحیم سے مولانا غلام علی وزیری،مولانا احمد اقبال،مولانا شفقت انقلابی،مولانا منور نقوی،مولانا جمال شہیدی،مولانا عمران نقوی،مولانا شاہد رضا کاشفی،مولانا ذوالفقار جعفری ،مولانا سجاد کربلائی،مولانا یاو رعباس اور دیگر خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کو 1988ء میں5اگست کی صبح مدرسہ پشاور میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا تاہم ملک بھر میں ملت جعفریہ اپنے عظیم قائد اور فرزند امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی یا دمیں مجالس ترحیم اور سیمینارز کا انعقاد کرتی ہے اور اپنے محبوب عظیم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے