پاکستانی شیعہ خبریں
رضا حیدر زیدی برادران کے قتل میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہے
دونوں وارداتوں میں 9ایم ایم پستول استعمال، کالعدم تنظموں کے 15کارکن گرفتار۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر، آصف اور شہزاد زیدی کی ٹارگٹ کلنگ میںکالعدم تنظیمیں ملوث ہے۔ دونو وارداتوں میں9ایم ایم پستول استعمال کیا گیا ہے۔
پاکستانی روزنامے ایکسپریس کو موصول ہونی والی تفصیلات کے مطابق ویسٹ انویسٹی گیشن اور ایس آئی یو پولیس نے رضا حیدر کے قتل کی ابتدائی تفتیش کی رپورٹ پولیس کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقتول رضا حیدر کے قتل میں وہ ہی ہتھیار 9ایم ایم استعمال کیاگیا جو مقتول سید اصف رضا زیدی اور اس کے چھوٹے بھائی سید شہزاد رضا زیدی کے قتل میں استعمال ہوا، دونوں بھائیوں کو نیو ٹاؤن اور رضویہ سوسائٹی کے علاقے میں جون کے پہلے ہفتے میں قتل کیا گیا تھا، رضا حیدر کے قتل کے بعد جائے وقوع کا معائنہ کیا گیا تو وہاںسے 9ایم ایم پستول اور کلا شنکوف کے خول ملے، ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4سے زائد تھی جنہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت رضا حیدر کا تعاقب کرنے کے بعد ان پر مسجد میں حملہ کیا، زرائع نے بتایا کہ رنجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے جن افراد کو حراست میں لیا ان میں 15افراد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے جن سے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے