پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ حسن ترابی بین اتحاد المسلمین کے داعی تھے، علامہ ساجد نقوی ۔
شہداملت جعفریہ نے ملک کی بقا وسلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، حسن ترابی کے قاتل گرفتار کیے جائیں، ساجد نقوی و دیگر کا شہدا کانفرنس سے خطاب۔
کراچی میں شیعہ علما کونسل سندھ کے تحت علامہ حسن ترابی و دیگر شہدا کی برسی کی مناسبت سے رضویہ سوسائٹی میں شہداکانفرنس منعقد ہوئی جس سے علامہ ساجد علی نقوی ، مولانا علی ناصر رضوی علامہ جعفر سبحانی ، مولانا علی نقوی ، علامہ کامران عابدی و دیگر نے خطاب کیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علامہ ساجدعلی نقوی نے کہا کہ علامہ حسن ترابی مرحوم کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، حسن ترابی و دیگر شہدانے ملک کی بقا و سلامتی کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان شہدانے پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت علامہ حسن ترابی و دیگر شہداء کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے جو ملت جعفریہ کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔