پاکستانی شیعہ خبریں
ملک بھر میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکی تنظیم سازی کے عمل نے وسعت اختیار کر لی ہے اور اب کراچی کے ساتھ اسلام آباد،کوئٹہ،پشاوراور لاہور میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکی شاخیں قائم ہو چکی ہیں ،جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان نور المصطفیٰ نورانی (ترجمان اسلام آباد)،سبحان طوری (صوبائی ترجمان خیبر پختونخواہ)،عامر طوری(صوبائی ترجمان بلوچستان)نامزد کر دئیے گئے ہیں ۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کوئٹہ پریس کلب میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد 22اگست،کراچی میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس 25اگست کو فاران انٹر نیشنل کلب میں ،پشاورپریس کلب میں 29اگست،لاہورپریس کلب میں 30اگست جبکہ اسلام آبادپریس کلب میں 2ستمبر کو کیا جائے گا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کانفرنسز میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما لبنان سے ٹیلی فونک اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین میںمیاں رضا ربانی،،مشاہد حسین سید،،لیاقت بلوچ،غوث علی شاہ،راجہ ظفر الحق،بابر اعوان ،عبد الرشید ترابی ،صاحب زادہ ابولخیر،نوابزادہ طلال اکبر بگٹی،علامہ عباس کمیلی،حاجی لشکر رئیسانی،کمانڈر خدائدہ,خدائی نور،ارباب ہاشم ،یوسف شاہوانی,امان اللہ شادی زئی،علامہ مقصود ڈومکی اور منصور جعفر (تجزیہ نگار امور فلسطین) کے علاو ہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی ،مظفر احمد ہاشمی اور علامہ آفتاب حیدر جعفری خطاب کریں گے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے اسرائیل مظالم کو پاکستانی عوام کے سامنے آشکار کرنے کے لئے روڈ سائیڈ تصویری نمائش کا اہتمام 22رمضان المبارک تا 23رمضان المبار ک کو ایم اے جناح روڈ پر کیا جائے گا ،جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیمیں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ22رمضان المبارک کو کراچی پریس کلب کے باہر منعقد کریں گی۔