پاکستانی شیعہ خبریں
مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے رہائشی کیمپس کا انعقاد

ان کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے چار سو سے زائد خاندانوں کو انتہائی بہترین انداز سے ضروریات زندگی فراہم کرنا یقینا ایک ایسا اقدام ہے جس کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی ،اس موقع پر محترمہ شہلا رضا نے متاثرین سیلاب سے عارضی رہائش گاہ میں قائم کئے گئے کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سیلاب زدگان سے بات چیت کی اور انتہائی مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے قائم کئے گئے رہائشی کیمپس میں انتظامات بہترین طور پر انجام دئیے جا رہے ہیں،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میثم عابدی اور دیگر اراکین نے محترمہ شہلا رضا کو کیمپ کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئیندہ دنوں میں مزید خاندانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو کہ بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں میں فاضل حسین،ثمر عباس ،مبشر رضا ،سلمان حسینی،سبط اصغر اور دیگر بھی موجود تھے۔