پاکستانی شیعہ خبریں

شہادت امام علی علیہ السلام ،سیلاب زدگان نے کھلے آسمان تلے مجالس منعقد کیں

joloos-floodشہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں جہاں عزاداری اور شب دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے وہاںسیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے عاشقان ولایت نے امام علی علیہ السلام کی شہادت کے عنوان سے کھلے آسمان تلے عزاداری برپا کی اور مجالس عزا منعقد کیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بد ترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بھی عاشقان ولایت کا  مذہبی جوش خروش کم نہیںہوا اور گھروں کے تباہ ہونے کے باوجود بھی پیروان امام علی علیہ السلام نے خیموں میں کسمپرسی کی زندگی گذارتے ہوئے شہادت امیرالمومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے خیموں اور کھلے آسمان تلے مجالس عزا،شب دعاؤں،دعائے کمیل،اور عزاداری مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے اجتماعات منعقد کئے اور مولا امام زمان عج فرجہ کو حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کا پرسہ دیا۔
دوسری جانب شب اکیس کی آمدپر عاشقان ولایت اعمال شب قدر و شب شہادت مولا امام علی علیہ السلام کی تیاریوںمیں مصروف عمل ہیں اور ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں اعمال شب قدر اور شب شہادت کے عنوان سے خصوصی اہتمام کئے جا رہے ہیں ،واضح رہے کہ ملک بھر میں شیعہ تنظیموں ،مجلس وحدت مسلمین،جعفریہ الائنس پاکستان،آئی ایس او،آئی او،اکے علاوہ ماتمی انجمنوں کی جانب سے عزاداری کے پروگرامات بھی ترتیب دئیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button