پاکستانی شیعہ خبریں
دوستمبر تاتین ستمبر ایم اے جناح روڈ پر تصویری نمائش لگائی جائے گی،عوام بھرپور شرکت کریں

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مظلوم اور نہتے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اپنی نفرتوں کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرنے اور عوام پاکستان کو اسرائیلی سفاکیت دکھانے کے لئے 2ستمبر تا 3ستمبر تک روڈ سائیڈ تصویری نمائش کا انعقاد ایم اے جناح روڈ نزد امام بارگاہ علی رضا پر کرے گی ،ان کاکہنا تھا کہ تصویری نمائش کا مقصد پاکستانی غیور عوام کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم اور محصورین غزہ کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جبکہ تصویری نمائش اس بات کا عزم بھی ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیںاور عالمی استعماری طاقتوں کے خلاف ہیں ،اس موقع پر اجلاس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں حید ر زیدی،ذیشان حیدر،مظفر فاروقی،عبد العلیم،مرزا نعمان،چراغ الدین،یاسر اقبال،اور فخر عباسی کے علاوہ دیگر شریک تھے۔