پاکستانی شیعہ خبریں
کؤٹہ :یوم القدس کےجلوس پرحملےکےخلاف دنیا بھر میں مظاہرے، شٹرڈاؤن ہڑتال

دوسری جانب یہ بات انتہاءی اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان کےتاریخی شہرلاہور اور کوئٹہ میں صیہونی اینجنٹوں کےہاتھوں دہشتگردانہ حملوں کے خلاف دنیاکےمختلف علاقوں سےمظاہروں کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کےمطابق نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نیویارک میں ہونےوالےمظاہروں میں عوام نےبڑی تعداد میں حصہ لیا ۔ پاکستانی قونصل خانے کے باہرکیے گئےاحتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے لاہور میں کربلا گامے شاہ اور کوئٹہ میں القدس ریلی پر ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف نعرے بازی کی اوران واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جبکہ ہندوستان سےملنےوالی اطلاعات کےمطابق لکھنؤمیں بھی اس واقعے کےخلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے اور لاہوراورکوئٹہ میں ہونےوالےدہشتگردانہ حملوں کےخلاف مظاہرےکئے۔ مظاہرین نےاس موقع پردہ سپاہ صحابہ اور اس جیسی دوسری دہشتگردتنظیموں کےخلاف نعرےبازی کی۔