پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ یوم القدس کوئٹہ اور لاہور حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے

مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن، امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں سانحہ کوئٹہ اور سانحہ گامے شاہ لاہور کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔ دھرنے میں سیکڑوں مرد ، خواتین ، اور بچوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے ہاتھو میں پلے کارڈز ، بینرز اٹھارکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانااعجاز حسین بہشتی نے کہاکہ حکومت دہشتگردی کیخلاف آپریشن کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے اگر سانحہ عاشور کراچی میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاتی تو قوم کو سانحہ چہلم حضرت امام حسین ؑکراچی ، سانحہ لاہور اور اسکے بعد سانحہ کوئٹہ نہ دیکھتی۔انہوں نے کہاکہ جب تک اس خطے میں امریکہ ہے اس وقت تک یہاں سکون نہیں ہوسکتا کیونکہ امریکہ کی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ وہ جہاں بھی گئے ہیںوہاں پر بدامنی ، دہشتگردی اور فرقہ واریت کو بطور تحفہ دے کرگئے۔ انہوں نے کہا امریکہ کے زرخرید طالبان ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ان واقعات میں ملوث ہے ۔ جب ایک بڑے صوبے کو وزیر قانوں رانا ثناء اللہ محض چند ووٹوں کی خاطر اُن کی ریلیوں میں شرکت کرے اور فرقہ واریت کے نعرے بلند ہوتے رہیں تو پھر اس طرح کے سانحات سے قوم کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ مولانا عابد حسین بہشتی ، آغاعلی مرتضی پویا،حمید رضوی ، اور آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن کے صدر تقی حیدر نے کہاکہ کفر سے حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم سے حکومت نہیں چل سکتی۔ لوگوں کے جان مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں تو ایسا لگتا ہے کہ اب حکومت دہشتگردوں کی ہے جہاں حکمران بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ مقررین نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے اس بیان کی سخت مذمت کی جس میں رحمان ملک نے کہا کہ جلوسوں کو محدود کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت جلوسوں کو کسی صورت محدود نہیں کیا جائے گا۔ مقررین نے کہاکہ جب دہشتگرد بازار، جی ایچ کیو ، اور پولیس چوکیوں پر دہشتگردی کی کاروائیاں کرتی ہے تو کیا اس کامطلب یہ ہے کہ بازاروں کو بند کریں ، ہسپتالوں کو بند کردیں اور پوری قوم گھروں میں بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب قوم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ان سانحات کے پس پردہ واقعات میں ملوث افراد کو سامنے نہ لایا جائے گا ۔ مظاہریں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور رحمان ملک اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو برطرف کیا جائے۔ دہشتگردی کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔ سیلاب کے نام پر امریکی مداخلت کو فی الفور بند کیا جائے۔ احتجاجی دھرنے کے اختتام پر امریکی ، اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔