پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ :شہدائے یوم القدس کا سوئم انتہائی جوش و جذبہ سے ادا کر دیا گیا

Quetta_Programکوئٹہ میں جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر صہییونی ایجنٹوں کی دہشتگردانہ کاروائی کے نتیجہ میں شہیدہونے والے ترپن سے زائد شہدائے یوم القدس کا سوئم آج بروز پیر کو کوئٹہ میں انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے ادا کر دیا گیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہدائے یوم القدس کے سوئم کے موقع پر کوئٹہ میں علمدار روڈ پر مرکزی امام بارگاہ میں مجلس ترحیم اور احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے شیعہ عمائدین کے علاوہ علمائے کرام اور دانشوروں سمیت نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت  کی اور شہدائے یوم القدس کو ان کی عظیم قربانیوں کے سلسلہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔شہدائے یوم القدس کے سوئم کے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عادل بنگش،مولانا حیدر عباس عابدی،مولانا احمد اقبال کے علاوہ دیگر شیعہ تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر صہیونی ایجنٹ دہشت گردوں نے القدس کی یکجہتی کے لئے نکالی گئی آئی ایس او کی ریلی پر میزان چوک پر خود کش حملہ کیا تھا جبکہ کوئٹہ پولیس اور ایف سی حکام سمیت اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف)نے شرکائے ریلی پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجہ میں پچاس سے زائد عاشقان بیت المقدس شہید اور دو سو سے زائد ذخمی ہو گئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button