پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:مولانا سید ہاشم موسوی امریکی ایماء پر گرفتار

Breaking_News_72صوبہ بلوچستان کی پولیس نے منگل کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید ہاشم موسوی کو تین رہنماؤں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔شیعت نیوز کے مطابق مولانا سید ہاشم موسوی کو بلوچستا ن کی نا اہل پولیس انتظامیہ نے علمدار روڈ پر واقع امام بارگاہ کے باہر سے جمعۃ الوداع یوم القدس کی ریلی نکالنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے ،اور ان کو سٹی جیل میں منتقل کر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق ملنے والی اطلاعات میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے براہ راست امریکی سفارتخانے کی ہدایات پر کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس ریلی کے انعقاد کرنے پر منتظمین کی گرفتاری کے احکامات حاصل کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید ہاشم موسوی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ،ذرائع کی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں موجود امریکی سفارتکار نے ہزارہ قوم پرستوں سے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ ہزارہ قوم پرست افراد خود کو امریکا اور اسرائیل مخالف شیعوں سے الگ کریں اور ان کے خلاف کئے جانے والے آپریشن پر کسی قسم کا احتجاج یا مذمت بھی نہ کریں۔
یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ کوئٹہ میں جہاں ایک طرف پولیس انتظامیہ شیعہ افراد کی نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے وہاں اپنی نااہلی کو دبانے کے لئے بے گناہوں شیعہ افراد کع ہی گرفتار کیا جا رہاہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان انتظامیہ کوئٹہ میں یوم القدس کے روز ہونے والی دہشتگردانہ کاروائی میں برابر کی حصہ دار ہے اور دہشت گردوں کی سرپرست ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی آقاؤں امریکہ ،اسرائیل کی خوشنودی کے لئے کام کر رہی ہے۔
دوسری جانب ملت جعفریہ کی تنظیموں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،علامہ امین شہیدی،مولانا حسن ظفر نقوی،مولانا احمد اقبال،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مولانا حسین مسعودی،علامہ باقر زیدی،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش،عامر عباس طوری،مولانا مقصود ڈومکی نے مولانا سید ہاشم موسوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا سید ہاشم موسوی کو فی الفور رہا کیا جائے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شیعہ افراد کو کالعدم دہشت گردوں کا نشانہ بننے سے بچانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تاہم ملت جعفریہ پاکستان بلوچستان حکومت کی جانب سے سید ہاشم موسوی کی بے جا گرفتاری پر خاموش نہین رہے گی اور ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button