پاکستانی شیعہ خبریں
قومی شیعہ کانفرنس تحفظ عزاداری کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہو گی
مٹھی بھردہشت گردوں نے ملک کویرغمال بنا رکھا ہے،قانون پر عملداری کے ذمہ دا ر ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں سرکاری سطح پر ملت جعفریہ کو تحفط فراہم کرنے کی بجائے عزاداری کے پروگراموں کو محدود کرنے کے مشورے دئے جا رہے ہیں۔
شیعت نیوز کے نمانٔدے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے3 اکتوبر کو منعقد ہونے والی قومی شیعہ کانفرنس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تحفظ عزاداری کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ایک تحریری بیان میں انھوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردوں اور قانوں شکن عناصر نے ملک و قوم کو ےرغمال بنا رکھا ہے،قانون پر عملداری کے ذمہ داران مٹھی بھر تخریب کاروں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں،ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے شرکاءکو خود کش حملون اور بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جارہاہے اورسرکاری سطح پر ملت جعفریہ کو تحفط فراہم کرنے کی بجائے عزاداری کے پروگراموں کو محدود کرنے کے مشورے دئے جا رہے ہیں ۔ ان حالات میں عزاداری کے تحفظ کیلیے ٹھوس لائحہ عمل وضح کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا اس صورت حال کے تنا ظر میں مجلس وحدت مسلمین "بڑھتی ہوئی دہشت گردی اورتحفظ عزاداری "کے عنوان سے منعقد کی جانے والی قومی شیعہ کانفرنس میں ملک کے طول و عرض سے آنیوالے مذہبی تنظیموں و اداروں کے سربراہان،ماتمی جلوسوں کے منتظمین،بانیان مجالس اور دیگر زعمائے ملت جعفریہ کی تجاویز و آراءکی روشنی میں عزاداری سید الشہداءکے تحفظ کیلیے قومی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی