پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت سانحہ یوم القدس ریلی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرے۔

APCمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں جاری دہشتگردی اور بلخصوص القدس ریلی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی اپیل پر سانحہ القدس ریلی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بعنوان”امن کانفرنس”منعقد کیا گیا،جس میں بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
آل پارٹیز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی،صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی،عبد المتین اخونزادہ (امیر جماعت اسلامی بلوچستان)،ارباب ہاشم کاسی(جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق،بلوچستان)، مہم خان بلوچ(مرکزی رہنما نیشنل پارٹی)،صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)،عبد الولی کاکڑ(بلوچ نیشنل پارٹی)،رحمان شاہ (سینئر نائب صدر آئی ایس او پاکستان)،میر نصیب اللہ شاہوانی (مرکزی رہنما جمہوری وطن پارٹی)،امان اللہ شاد زئی(مذہبی اسکالر)،اور مولانا سید ہاشم موسوی (مجلس وحدت مسلمین بلوچستان)کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔
آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تین ستمبر کو یوم القدس ریلی میں ہونے والا خود کش دھماکہ صہیونی ایجنٹوں کی سفاکیت کی ایک سیاہ مثال تھی جسکامقصد مسلمانان پاکستان میں تفرقہ ڈالنا اور تقسیم پیدا کرنا تھا،ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلمانان پاکستان ،اور ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو جائیں اور اسلام و ملک دشمن قوتوں امریکا اور اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار ہو جائیں۔
امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبد المتین اخونزادہ کاکہنا تھاکہ یوم القدس کا جلوس وحدت و اتحاد کامحور ہے اور اس جلو س میں حملہ کرنے والے یقینا اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کی شناخت کرنا ہو گی اور متحد ہو کر دشمن اسلام کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ارباب ہاشم کاسی کاکہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم دونوں ہاتھوں سے چھین کر بھی لیں گے،ان کاکہنا تھا کہ ایک مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے ہم قبلہ اول کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو سکتے اور مسلمانان عالم کو بھی چاہئیے کہ امن کے قیام کے لئے صہیونی ریاست اسرائیل کے خاتمے کا بندو بست کریں۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مہم بلوچ کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں امن وامان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے مگر افسوس ناک صورتحال ہے کہ پورا ملک اس وقت صہیونی دہشتگردوں کی لپیٹ میں ہے اور حکومت بے بس ہے،انہوںنے کہاکہ جن لوگوںنے قبلہ اول کی آزادی کے لئے نکالی جانے والی ریلی پر وحشیانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کاکہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں امن کے قیام کا ایک مسئلہ ہے جس کا حل صرف اور صرف غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی نابودی میں مضمر ہے کیونکہ آج پاکستان بھر میںہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار اسرائیل ہے جو نہ صرف بالواسطہ بلکہ براہ راست پاکستان میں کھلی دہشتگردی کی کاروائیاں انجام دے رہا ہے جس کی ایک تازہ ترین مثال کوئٹہ میں نکالی جانے والی آزادیئ القدس ریلی تھی کہ جس پر غاصب صہیونی ریاست کے ایجنٹوں نے حملہ کر کے سرزمین پاکستان پر فلسطین کے مناظر برپاکر دئیے،ان کاکہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے اور مسلمانان عالم کی معیشت پر قابض ہونا چاہتاہے لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان آپس میں متحد رہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے القدس ریلی کو سلام پیش کرتی ہے اور مصیبت کے ان ایام میں شہدائے القدس ریلی کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور حزب اللہ کو کہ جنہوںنے سب سے پہلے کوئٹہ میں ہونےوالی صہیونی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور شہدائے القدس ریلی کو اسلام کےاولین شہداء میں قرار دیا،اس موقع پر دیگر رہنماؤں میں مولانا غلام شبیر بخاری،مولانا عابد بہشتی،سرفراز حسینی،عامر عباس،مجاہد حسین،لیاقت جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button