پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے متاثرین سیلاب ذدگان کی امداد۔سات ٹرک روانہ

mwmrefileمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے لاکھوں روپے مالیت کے امدای سامان کے سات ٹرک متاثرہ اضلاع بھکر اور راجن پور روانہ کر دئیے گئے، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل،ملبوسات، منرل واٹر اور خشک راشن شامل ہیں،امدادی سامان کے چار ٹرک ضلع بھکر کے متاثرین سیلاب کے لیے روانہ کے گئے ہیں،جس میںتین سو خیمے، ایک ہزار کمبل،ایک ہزار  سوٹ،منرل واٹر کے ایک سو کریٹ اور خشک روٹی کے ایک سو کارٹن شامل ہیں،اسی طر ح ضلع راجن پور کے متاثرین کے لیے تین ٹرکوں میں دو سو خیمے ،ایک ہزار کمبل، پانچ سو سوٹ،منرل واٹر کے ایک سو کریٹ اور خشک روٹی کے ایک سو کارٹن بھجوائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button